
(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے اب تک 6 جنگیں رکوائی ہیں،غزہ صورتحال پر نتین یاہو سے بات چیت جاری ہے،انہوں نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہاکہ پاک بھارت جنگ نہ رکواتا تو اب تک جاری رہتی۔
سکاٹ لینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ کیلئےمذاکرات میں مشکلات ہیں،برطانوی وزیراعظم کےساتھ غزہ مسئلے پربات کی،غزہ میں خوراک پہنچانے کیلئے کام رہے ہیں،امیدکرتے ہیں غزہ میں ضرورت مندوں تک کھانا پہنچے گا،حماس کے ساتھ ڈیل بہت مشکل ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ نہ رکواتا تو اب تک جاری رہتی،دوایٹمی قوتوں کے درمیان جنگ کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے کہا ہے ، وہ اپنا پلان تبدیل کرے،غزہ میں خوراک ضرور ملنی چاہیے،لوگوں کو تحفظ ملناچاہیے،غزہ صورتحال پر نتین یاہو سے بات چیت جاری ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں رکاوٹوں کے باعث لوگوں کو خوراک نہیں مل رہی،غزہ میں خوراک کی فراہمی کیلئے سینٹربنانے جارہے ہیں،غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر بھی ذمہ داری ہے،اسرائیل کے شہری یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فکر مند ہیں،ہم واضح چاہتے کہ ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہونا چاہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی صدر کو یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کیلئے 10سے 12دن کی ڈیڈلائن دے رہےہی،روس یوکرین جنگ سے ہمیں نہیں بلکے انہیں نقصان ہورہا ہے،ہر ہفتے روس یوکرین جنگ میں 7 ہزار فوجی قتل ہورہے ہیں،روس یوکرین جنگ میں اموات رپورٹ بھی نہیں ہورہیں، روس اور یوکرین کے درمیان خونی جنگ لڑی جارہی ہے،کوشش ہے کہ روس یوکرین میں 10 سے 12 روز میں ڈیل ہوجائے ۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے دوبارہ جوہری پروگرام شروع کیا تو اسے ختم کردیں گے،ایران کی جانب سے اچھے اشارے نہیں مل رہے،لگتا ہے ایران اب بھی حماس کو ہدایات دے رہا ہے،ایران کا حماس کو ہدایات دینا اچھی بات نہیں ۔
برطانوی وزیراعظم کئیرسٹارمرکا کہنا تھا کہ ہم دونوں جانتے ہیں غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا،غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت پر اتفاق ہوا ہے،برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں امدادی ٹرکوں کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے،غزہ میں بھوکے بچوں کی تصاویر ناقابل بیان ہیں،حماس فلسطین میں مستقبل کی حکومت میں حصہ نہیں لے سکتی،کیئر سٹارمر کا مزید کہنا تھاکہ امریکی صدر غزہ میں سیز فائر کے لیے کوششیں کررہےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سابق وزیر داخلہ چدمبرم نے مودی حکومت کو آئینہ دکھادیا: شیری رحمان
