ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے سے پیشگی طور پر آگاہ کیا تھا امریکی صدر

uttu
2 Min Read


(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے امریکی جوہری تنصیبات پر حملے کے ردعمل کو  انتہائی کمزور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے حملے سے پیشگی طور پر آگاہ کیا تھا۔

امریکی صدر ‘ٹروتھ سوشل’ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ  ایران نے کل 14 میزائل فائر کیےجن میں سے 13 کو دفاعی نظام نے کامیابی سے تباہ کر دیا،ٹرمپ نے کہا کہ صرف ایک میزائل کو فضا میں چھوڑ دیا گیا کیونکہ وہ  غیر خطرہ آمیز سمت  میں جا رہا تھا اور اس سے کسی امریکی یا اتحادی مفاد کو خطرہ نہیں تھا۔

ٹرمپ نے مزید انکشاف کیا کہ ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے سے پیشگی طور پر آگاہ کیا تھا ،ٹرمپ نے کہاکہ یہ حملہ ایک علامتی قدم تھا جس کا مقصد صرف ردعمل دکھانا تھامگر اس میں اصل قوت یا خطرہ نظر نہیں آیا۔

news 1750710537 3355

یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں فضائی حدود کی بندش،26پروازیں متاثر،مزید 249 کو خطرہ 





Source link

Share This Article
Leave a Comment