(24 نیوز)برطانوی ہائیکورٹ نے حکومت کو اسرائیل کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پرزہ جات ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
برطانوی ہائیکورٹ نے موقف اپنایا کہ اس کے باوجود اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہے ، اسرائیل کو لڑاکا طیارے کے پرزہ جات برآمد کرنا قانونی عمل ہے۔
ہائیکورٹ کے سٹیفن میلز اور کیرن سٹین پر مشتمل دو رکنی ججز پینل نے 72 صفحات کے فیصلے میں موقف اپنایا کہ آئینی طور پر عدالت اس تجارتی ڈیل کو روکنے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی حکومت اس وقت اسرائیل کو جدید لڑاکا طیارے ایف 35 کے پرزوں سمیت جدید دفاعی ہتھیار فروخت کر رہی ہے جس سے بھاری سرمایہ حاصل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم