موبائل گیمز کی بری عادت،لڑکے نے ماں کو ڈیوائس لینے پر قتل کردیا

uttu
2 Min Read



news 1751459047 2716

(ویب ڈیسک) بچوں میں زیادہ وقت موبائل فون استعمال کرنے کی عادت نے بڑے گھروں میں تباہی مچا دی ہے، ایسا ہی ایک دلخراش واقعہ آذربائیجان میں پیش آیا ہےجہاں ایک   15 سالہ لڑکے نے اپنی  43 سالہ سگی ماں کو صرف موبائل ڈیوائس لینے پر قتل کردیا۔

شمل نیوز کے مطابق یہ دلسوز واقعہ آذربائیجان  کےعلاقہ کھچماز کے گاؤں گداشوبہ میں پیش آیا ، خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی معلومات  میں قتل کی ایک وجہ ایک موبائل فون تھا.لواحقین نے بتایا کہ نوجوان لڑکا کافی عرصے سے موبائل فون گیمز کا عادی تھا۔  اس کی ماں نے اس عادت کو ختم کرنے کے لیے اس سے ڈیوائس لے لی۔  عین اس وقت ماں بیٹے کا جھگڑا سانحہ میں بدل گیا۔  بیٹے نے جان بوجھ کر ماں کو وار کر کے قتل کر دیا۔  واردات کرنے والے نوجوان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کمی





Source link

Share This Article
Leave a Comment