آج رات ایران کے ہر ہدف اور ہر مقام کو نشانہ بنائیں گے؛ نیتن یاہو

uttu
2 Min Read


اسرائیلی وزیر اعظم نے وڈیو پیغام میں دھمکی دی کہ آج رات ایران کی حکومت کے ہر ہدف اور ہر مقام پر ایسا حملہ کریں گے کہ دنیا دیکھے گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق قوم کے نام ویڈیو پیغام میں وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ بہت جلد آپ دیکھیں گے کہ اسرائیلی طیارے، اسرائیلی فضائیہ اور ہمارے بہادر پائلٹ، تہران کے آسمانوں پر ہوں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان حملوں کا مقصد ایران کے دوہرے خطرے یعنی ایران کے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائلوں کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ ہم نے ایران کی ہر اُس یورینیم افزودگی تنصیب پر شدید ضرب لگائی جہاں بم بنائے جا رہے تھے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہم نے اُن سرفہرست سائنس دانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جو ان منصوبوں کی قیادت کر رہے تھے۔ ایران کے جوہری پروگرام کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے تئیں ایرانی عوام سے ویڈیو لنک پر براہِ راست خطاب کرتے ہوئے انھیں کہا تھا کہ وہ ” آمر حکومت کیخلاف اٹھیں اور اپنی آواز بلند کریں”۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے ایک روز قبل کیے گئے حملے میں ایران کی ٹاپ رینک فوجی قیادت سمیت اہم ایٹمی سائنسدان سمیت 80 سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے۔

جس کے بعد سے دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 





Source link

Share This Article
Leave a Comment