سدی پیٹ۔ 7 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدینہ فنکشن ہال سدی پیٹ میں آج سابق وزیر و ایم ایل اے ٹی ہریش راؤ کی جانب سے سدی پیٹ اور اطراف و اکناف کے ائمہ و مؤذنین حضرات کے اعزاز میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر رمضان المبارک کی مناسبت سے ائمہ و مؤذنین کو ہدیہ پیش کیا گیا۔اس تقریب میں سابق ایم ایل سی جناب فاروق حسین بھی شریک رہے۔ پروگرام میں تنظیم المساجد سدی پیٹ کی سپریم باڈی کے اراکین اور صدر جناب ضیاء الدین آصف بھی موجود تھے۔اس موقع پر مقررین نے ائمہ و مؤذنین کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی اصلاح اور دینی شعور بیدار کرنے میں ائمہ و مؤذنین کا کردار نہایت اہم ہے۔
