Sat. Aug 2nd, 2025

اتحاد کی تیاریاں, سیاسی قیدیوں کی رہائی کا حکم

news 1754119134 3415



news 1754119134 3415

( ویب ڈیسک)انڈونیشیا کے صدر سوبیانتو نے انڈونیشیا میں قومی اتحاد کے فروغ کے لیے سیکڑوں قیدیوں کو رہا کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابو سوبیانتو نے ملک میں قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے سیکڑوں سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کی منظوری دیدی ہے جس میں سابق صدر جوکو ودودوکا نام بھی شامل ہے۔

انڈونیشیا کے ایوان نمائندگان کے ڈپٹی اسپیکر سفمی داسکو احمد اور وزیرِقانون سپوتمان اندی آگٹس نے فیصلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر 1ہزار 178 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:شناختی کارڈ کی تجدید کیسے کی جائے؟آسان ترین طریقہ جانیے

 انڈونیشیا کے وزیرِ قانون نے بتایا کہ ان سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے گا جو کسی دماغی اور مہلک مرض میں مبتلا ہیں، معمر اور نابالغ افراد کو بھی ترجیح دی جائے گی۔

گزشتہ سال اکتوبرمیں اقتدار میں آنے والے انڈونیشیا کے صدر پرابو سوبیانتو جو سابق صدر سوہارتو کے داماد بھی ہیں، انہوں نے ملک میں 44 ہزار قیدیوں کی رہائی کامنصوبے کا اعلان کیا، جو ملک میں یجکہتی کو فروغ دینے میں معاون ہوگا۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *