Tue. Mar 24th, 2026

اسرائیلی وزیرِ اعظم کا ایران میں اہداف حاصل کرنے تک نہ رُکنے کا اعلان

news 1750082565 9533



news 1750082565 9533

(24  نیوز)اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم فتح کی راہ پر گامزن ہیں, ایک اسرائیل فضائی اڈے کے دورے کے دوران انھوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا ملک ’تہران کی فضائی حدود کا کنٹرول حاصل کر چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دونوں مقاصد کے حصول کے راستے پر گامزن ہیں، نتن یاہو نے اس موقع پر ایرانی اور اسرائیلی حملوں کے درمیان فرق بتاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیل عسکری جبکہ ایران سویلین اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے فضائی اڈے پر موجود افراد کو کہا کہ آپ کا بہت شکریہ اور خدا کی مدد سے ہم کامیابی حاصل کریں گے اور فتح حاصل کرنے تک رُکیں گے نہیں۔

دوسری جانب ایران کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جمعے سے اب تک اسرائیلی حملوں میں ملک کے 224 شہری ہلاک ہو چکے ہیں, ایرانی حکومت کی پابندیوں کے سبب بی بی سی ایران کے اندر سے رپورٹنگ نہیں کر پا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیل کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے :اسحاق ڈار





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *