
(ویب ڈیسک)اسرائیلی و امریکی حملے میں ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ جاں بحق ہوگئے۔
اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ایران میں آپریشن پچھلی جنگوں سے بہت مختلف اور بڑا ہے، ایران کے دفاعی نظام کے خلاف وسیع حملہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ہم نے اپنے کچھ کمانڈر کھو دیے ہوں لیکن یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، امریکی اسرائیلی حملہ بلا اشتعال، غیر قانونی اور مکمل ناجائز اور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی شدید مذمت ہونی چاہیے، ہم جو کچھ کر رہے ہیں وہ دفاعی کارروائی ہے جو ہمارا جائز اور قانونی حق ہے، ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی ضرورت نہیں ہم خود دفاعی طور پر باصلاحیت ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو امریکا سے بات چیت کرنے کا تلخ تجربہ ہوا، خطے میں امریکی اڈوں کو اپنے دفاع میں نشانہ بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
