Sat. Mar 28th, 2026

اسرائیل مسلم ممالک کو طویل المدتی جنگ میں الجھانا چاہتا ہے، ترک وزیرخارجہ – Siasat Daily

turki


انقرہ ۔ 28 مارچ (ایجنسیز) پاکستان میں ایک اہم سفارتی اجلاس کے سلسلے میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے تصدیق کی ہے کہ وہ ہفتہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وہ مصری، سعودی اور پاکستانی ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے۔ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ اس اجلاس میں ایران اور امریکہ۔اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ کے معاملات پر بات چیت کی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلم ممالک کو طویل المدتی جنگ میں الجھانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس پس منظر میں خطہ میں امن قائم رکھنے کیلئے سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ترک میڈیا کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جنگ کے حوالے سے ٹیلی فونک ڈپلومیسی جاری ہے اور ترکیہ ایران اور پڑوسی ممالک کے درمیان بڑھتی بداعتمادی کو روکنے کیلئے کام کر رہا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں 30 مارچ کو اہم سفارتی اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے اور خطہ میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کیلئے سفارتی حل نکالنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *