Fri. Mar 6th, 2026

اسرائیل نے غیرملکیوں کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا

news 1772805529 6950



news 1772805529 6950

(24 نیوز)اسرائیل نے غیرملکیوں کے لیے پروازیں بحال کر دی ہیں، صرف غیرملکی افراد کو ہی ائیرلائنز کے ٹکٹ خریدنے کی اجازت ہوگی۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس دوران اسرائیلیوں کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ دہری شہریت رکھنے والے اسرائیلی ٹکٹ خرید سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ سے محدود پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ابتدائی مرحلے میں ہر گھنٹے 2 پروازوں کی اجازت ہوگی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہر پرواز میں زیادہ سے زیادہ 50 مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی، ٹکٹ میں سفارتکاروں اور مریضوں کو ترجیح دی جائےگی۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹرانسپورٹ نے ایئرلائنز کےلئے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کیا پنجاب میں اسکول بند ہورہے ہیں؟ وزیر تعلیم رانا سکندر نے تصدیق کردی





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *