Tue. Aug 5th, 2025

 اسرائیل کی فلسطینیوں پر مسلط کردہ جنگ کے خلاف سینکڑوں سائنسدانوں نے CERN میں درخواست دیدی

news 1754416153 8414



news 1754416153 8414

(ویب ڈیسک)دنیا کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے 1,000 سے زیادہ سائنسدانوں نے یورپی تنظیم برائے نیوکلیئر ریسرچ (CERN) سے درخواست کی ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ پر کارروائی کرے، اور اس پر زور دیا کہ وہ اپنے اصولوں پر عمل کرے، بشمول  اس امر سے کہ فوجی ضروریات کے لیے کام سے انہیں کوئی سروکار نہیں۔ٹیشن میں لکھا گیا ہے کہ فلسطینیوں پر مسلط کردہ جنگ کی موجودہ حالت، ناقابل قبول جانوں کے نقصانات اور انسانی وقار کے لیے خطرہ ہے

یورپی تنظیم برائے نیوکلیئر ریسرچ میں بھیجی گئی پٹیشن میں لکھا گیا ہے کہ “سائنسدانوں کے طور پر، ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ بین الاقوامی تعاون، علم کا اشتراک اور خیالات کی آزادانہ نقل و حرکت انسانی ترقی اور امن کے عظیم محرک ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے سائنسدان دہائیوں سے جاری علاقائی کشیدگی اور تنازعات کے باوجود ان اصولوں کو برقرار رکھنے میں ثابت قدم رہے ہیں۔ CERN دنیا کا سب سے طاقتور پارٹیکل ایکسلریٹر Large Hadron Collider کا گھر ہے، جس کو بھیجی گئی درخواست میں کہا گیا کہ سائنسدانوں کی حیثیت سے، ہم یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں پر مسلط کردہ جنگ کی موجودہ حالت، ناقابل قبول جانوں کے نقصانات اور انسانی وقار کیلئےخطرہ ہے اسرائیل اور فلسطینی سائنسدانوں کے اپنے درمیان اور باقی کمیونٹی کے ساتھ جاری پرامن تعاون کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر کا بھارت پر آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید ٹیرف لگانے کا اعلان





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *