Fri. Apr 10th, 2026

اسلامی تعاون تنظیم کی مغربی کنارے میں 34 نئی اسرائیلی بستیوں کی منظوری کی شدید مذمت

news 1775837194 7040



news 1775837194 7040

(انور عباس) اسلامی تعاون تنظیم نے مغربی کنارے میں 34 نئی اسرائیلی بستیوں کی منظوری کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم جنرل سیکرٹریٹ سے جاری ہونےوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم اسرائیلی قابض حکومت کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں 34 نئی نوآبادیاتی بستیوں کی منظوری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

 اسلامی تعاون تنظیم جنرل سیکرٹریٹ نے کہا یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل متعلقہ قراردادوں بالخصوص قرارداد 2334، کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ جنرل سیکریٹریٹ زور دیتا ہے کہ اسرائیل، بطور قابض طاقت، مقبوضہ فلسطینی علاقوں بشمول مشرقی القدس (یروشلم) پر کوئی خودمختاری نہیں رکھتا۔ 

مقبوضہ فلسطینی علاقوں بشمول مشرقی القدس (یروشلم) میں جغرافیائی و آبادیاتی حقیقت کو تبدیل کرنے کے تمام اقدامات بین الاقوامی قانون کے تحت کالعدم اور بے حیثیت ہیں۔ غیرقانونی آباد کاری پالیسیوں میں اضافے، زمینوں کی ضبطی، غیر قانونی آبادکاروں کی دہشت گردی کی کوششوں پر اظہار شدید تشویش کرتے ہیں۔

 اسلامی تعاون تنظیم جنرل سیکرٹریٹ نے کہا،  مقبوضہ مغربی کنارے پر نام نہاد اسرائیلی خودمختاری مسلط کرنے کی کوششوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ اسرائیلی اقدامات دو ریاستی حل کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔ اسرائیلی غیرقانونی اقدامات فلسطینی عوام کے حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔ اس میں فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور 4 جون 1967 سے پیشگی سرحدوں کے مطابق  آزاد ریاست 
 کے قیام کا حق شامل ہے۔ ایسی ازاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس ہو۔

 اسلامی تعاون تنظیم جنرل سیکرٹریٹ نے کہا،  عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطینی عوام، ان کی زمینوں اور مقدس مقامات کے خلاف اسرائیلی جرائم اور خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ 

یہ بھی پڑھیئے: دنیا کا کوئی بھی مقصد انسانی و خاندانی جان سے بڑھ کر نہیں :پوپ لیو  





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *