Sat. Aug 2nd, 2025

اسلامی جہاد کی غزہ میںقید اسرائیلی یرغمالی کی ویڈیو جاری – Siasat Daily

gaza 1


غزہ : یکم اگست ( ایجنسیز ) فلسطینی عسکریت پسند گروپ اسلامی جہاد کے مسلح ونگ نے ایک اسرائیلی نژاد جرمن یرغمالی کی ویڈیو جاری کی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق چھ منٹ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یرغمالی بنایا گیا مرد غزہ میں بھوک کے بحران کی حالیہ فوٹیج دیکھتے ہوئیعبرانی زبان میں بات کر رہا ہے۔وہ اپنی شناخت بتاتا ہے اور اسرائیلی حکومت سے اپنی رہائی کو یقینی بنانے کی درخواست کرتا ہے۔اے ایف پی فوری طور پر اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کر سکا نہ ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ یہ کس تاریخ کی ہے تاہم کئی اسرائیلی خبر رساں اداروں کے مطابق یرغمالی کی شناخت جرمن نڑاد اسرائیلی روم براسلاوسکی کے طور پر ہوئی ہے۔اسلامی جہاد نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ اس کا یرغمالی سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ تازہ ترین ویڈیو کے آغاز میں کمنٹری میں اس بات کو دہرایا گیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو ایک ہفتہ قبل بنائی گئی تھی۔روم براسلاوسکی نووا میوزک فیسٹیول میں سکیورٹی ایجنٹ تھے جو اْن مقامات میں سے ایک ہے جہاں اکتوبر 2023 میں حماس اور اسلامی جہاد کے اراکین سمیت دیگر فلسطینی عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیا تھا۔امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے دہشت گرد تنظیم سمجھے جانے والے اس گروپ کی جاری کردہ ویڈیو میں نوجوان عربی زبان کے ایک ٹیلی ویڑن چینل پر غزہ میں بھوک سے متعلق رپورٹ دیکھ رہا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق اپنے اغوا سے پہلے روم براسلاوسکی نے فیسٹیول میں شریک کئی افراد کو بچایا۔7اکتوبر 2023 کو حماس اور اسلامی جہاد کے اراکین سمیت دیگر فلسطینی عسکریت پسندوں نے 251 اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ان یرغمالیوں میں سے 49 اب بھی غزہ میں قید ہیں جن میں سے 27 اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہو چکے ہیں۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *