Fri. Mar 20th, 2026

 امریکا اور اسرائیل کی تمام اہم تنصیبات کو نشانہ بنائیں گی:ایران کا اعلان

news 1773989651 6533



news 1773989651 6533

(ویب ڈیسک)ایران کی فوج نے امریکا اور اسرائیل کی تمام اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی فوج خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج امریکا اور اسرائیل کی تمام اہم تنصیبات کو نشانہ بنائیں گی اور یہ کارروائی مکمل ذمہ داری کے ساتھ کی جائیگی، جس کا اعلان رسمی طور پر کر دیا گیا ہے۔

خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز نے اعلامیہ میں یہ انتباہ بھی جاری کیا ہے کہ انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی رجیم سعودی عرب میں آرامکو سمیت خطے میں توانائی کے اہم مراکز پر حملے کا ارادہ ارادہ رکھتی ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی سابقہ شرارتیں اس ناپاک ارادے کی تصدیق کرتی ہیں، جب کہ اسرائیل یہ حملے کر کے ایران کو قصوروار ٹھہرانے کی کوشش کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرپشن،فرائض میں غفلت : اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 3ملازمین معطل

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات خطے میں انتشار اور فساد پیدا کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں  تاہم ایران کی مسلح افواج کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کیلیے تیار ہیں۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *