Wed. Mar 4th, 2026

امریکا اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا

news 1763150447 9623



news 1763150447 9623

(24 نیوز )امریکی تجارتی نمائندہ جیمیسن گریر نے کہا ہے کہ امریکا اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا۔ سوئس حکومت نے امریکی صدر ٹرمپ سے تعمیری کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

معاہدے بعد امریکی تجارتی نمائندے کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت سوئٹزرلینڈ بہت زیادہ مینوفیکچرنگ امریکا بھیجے گا اور امریکی تجارتی سرپلس کو کم کرے گا۔ 

امریکی تجارتی نمائندے کے مطابق معاہدے میں دواسازی، سونے اور ریل کے ساز و سامان کے شعبے بھی شامل کیے گئے ہیں،سوئس حکومت نے اس حوالے سے کہا کہ سوئٹزرلینڈ پر امریکی ٹیرف 15 فیصد کم کیے جائیں گے۔ 

سوئس حکومت نے کہا کہ تعمیراتی اور مثبت تعاون پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سوئٹزلینڈ پر عائد 39 فیصد اضافی امریکی ٹیرف کم کرکے 15 فیصد کر دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :چیف آف جنرل سٹاف لیفٹننٹ جنرل سید عامر رضا کی سعودی ہم منصب سے ملاقات





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *