Tue. Oct 14th, 2025

امریکہ میں اڈانی گروپ کیخلاف کارروائی میں ہندوستان کا تعاون حاصل نہیں – Siasat Daily

TOP 25 2


وزارت قانون سے بارہا نمائندگی رائیگاں، امریکی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی نیویارک کی عدالت میں رپورٹ
حیدرآباد 13 اکٹوبر (سیاست نیوز) امریکہ میں اڈانی گروپ کے خلاف سکیورٹی دھوکہ دہی اور 250 ملین ڈالر کے رشوت اسکام میں جاری تحقیقات میں ہندوستانی حکام کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جارہا ہے۔ امریکی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے عدالت کو اِس بات سے واقف کرایا اور کہاکہ کمیشن کی جانب سے بارہا درخواست کئے جانے اور اڈانی گروپ کے خلاف سمن کی اجرائی کے باوجود ہندوستانی حکام کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ امریکہ میں اڈانی گروپ کے خلاف شروع کی گئی کارروائی ہندوستان کی میڈیا اور سیاسی حلقوں میں توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ امریکی حکام اڈانی کے خلاف قانونی کارروائی کے سلسلہ میں ہندوستانی حکام سے تعاون کی اُمید کررہے ہیں۔ 2024ء میں بروکلین کمپنی کے وکلاء نے اِس بات کی نشاندہی کی ہے کہ اڈانی گروپ نے اڈانی گرین انرجی کی جانب سے تیار کردہ برقی کی خریدی کے لئے ہندوستانی عہدیداروں کو بھاری رشوت ادا کی ہے۔ کمپنی کو رشوت خوری کے نتیجہ میں کافی فائدہ ہوا اور امریکی سرمایہ کاروں کو اِس بارے میں گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ اڈانی گروپ اور ہندوستانی وزارت قانون کی جانب سے یو ایس سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے الزامات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ کمپنی نے ایکسچینج کمیشن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور اِس سلسلہ میں قانونی کارروائی کا اشارہ دیا ہے۔ جنوری 2025ء میں اڈانی گرین انرجی نے الزامات کی جانچ کے لئے آزادانہ قانونی اداروں کی خدمات حاصل کی ہیں۔ امریکی ایکس چینج کمیشن نے نیویارک کی ضلع کورٹ کو اِس بات کی اطلاع دی ہے کہ ہندوستانی وزارت قانون سے بارہا ربط قائم کیا گیا تاکہ اڈانی گروپ کے بانی گوتم اڈانی اور اُن کے بھانجے ساگر اڈانی کو قانونی دستاویزات پہنچائے جاسکیں۔ 14 ستمبر کو امریکی ادارہ نے آخری مرتبہ ہندوستانی وزارت قانون سے ربط قائم کیا لیکن دستاویزات کی ڈیلیوری کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ ہندوستانی وزارت قانون سے مسلسل ربط قائم کریں گے اور اڈانی گروپ کے الزامات پر دستاویزات کی منتقلی کو یقینی بنائیں گے۔1



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *