Sun. Mar 15th, 2026

امریکہ نے اپنے شہریوں کوفوری طور پراہم ملک چھوڑنے کاحکم دیدیا

news 1773547221 3386



news 1773547221 3386

(24نیوز)بغداد میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر عراق چھوڑ دیں۔
امریکی سفارتخانے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  عراق میں حملے امریکی شہریوں، امریکی مفادات اور اہم بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہوئے ہیں۔
امریکی سفارت خانےکی جانب سے عراق میں رکنے کا ارادہ رکھنے والے افراد پر زور دیاگیاہے کہ وہ ایک بار پھر غور کریں.

یہ بھی پڑھیں:سلامتی کونسل میں ایران کےخلیجی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

امریکی شہریوں سے مزیدکہاگیاہے کہ عراق کے آسمان پر میزائلوں، ڈرونز اور گولہ بارود کے مسلسل خطرے کے پیش نظر بغداد میں سفارت خانے یا اربیل میں قونصل خانے جانے سے گریز کریں۔

مشرق وسطیٰ میں امریکی اہداف پر ایران کے حملوں کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کو خطے کے ایک درجن سے زائد ممالک چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے،مشرق وسطیٰ میں جنگ چھڑنے کے بعد 47 ہزار امریکیوں کی وطن واپسی ہوچکی ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *