مکہ مکرمہ : /24 فبرور ی (ایجنسیز) امریکی ارب پتی جان پگانو نے قبول اسلام کے بعد جاریہ ماہ رمضان کی پہلی رات مسجد حرام میں گزاری ۔ بڑی سعودی ٹورازم ڈیولپمنٹ کمپنی ریڈ سی گلوبل کے سی ای او پگانو کا ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں روایتی سعودی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے اور وہمسجد حرام میں عبادت گزاروں کے ساتھ شامل ہوئے ۔ انہوں نے رمضان کی مناسبت سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کی ۔ پگانو کو اکٹوبر 2025 ء میں قبول اسلام کے بعد اوبر کمپنی کے شریک بانی ٹراویس کلانک کے ساتھ سعودی شہریت حاصل ہوئی ۔
