Tue. Mar 31st, 2026

امریکی فوج ایران میں زمینی کارروائی کرے گی یا نہیں؟ اربوں روپے کا جوا لگ گیا

news 1774952964 6944



news 1774952964 6944

(ویب ڈیسک)امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے اب ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے جہاں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک تجزیاتی رپورٹ نے ممکنہ جنگ سے متعلق سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق آن لائن جوا ایپس پر اس بات پر بڑی رقم لگائی جا رہی ہے کہ آیا امریکہ جلد ایران میں زمینی کارروائی کرے گا یا نہیں، بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت کروڑوں ڈالرز اس امکان پر داؤ پر لگ چکے ہیں جس سے عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ایک معروف پیشگوئی پلیٹ فارم پولی مارکیٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب تک تقریباً 13 ارب روپے (46.88 ملین ڈالر) کی بیٹنگ ہو چکی ہے کہ امریکی افواج 30 اپریل تک ایران میں داخل ہو سکتی ہیں۔

 تجزیاتی پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ممکنہ کارروائی کا مرکز ایران کا اہم تیل تنصیب والا علاقہ جزیرہ خارگ ہو سکتا ہے جہاں سے ایران کی بڑی مقدار میں تیل برآمد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا یوٹرن!سستے تیل کی فراہمی کا منصوبہ فی الحال مؤخر 

دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی میں بھی اسی نوعیت کے چند اکاؤنٹس نے ایک حملے کی درست پیشگوئی کی تھی اور اب وہی اکاؤنٹس دوبارہ متحرک نظر آ رہے ہیں جس نے اس معاملے کو مزید سنجیدہ بنا دیا ہے۔

امریکی سینیٹر کرس مرفی نے جنگ جیسے حساس معاملات پر بیٹنگ کے رجحان کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف بیٹس آف ایکٹ نامی قانون پیش کیا ہے تاکہ اس طرح کی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق جنگ یا تصادم جیسے معاملات پر اس حد تک مالی شرطیں لگنا نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ یہ عالمی سیاست اور معیشت پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *