Sun. Mar 1st, 2026

امریکی فورسز نے حملوں میں  ایرانی نیوی کا ہیڈکوارٹر تباہ کردیا ہ ٹرمپ کا اعلان

news 1772390822 7628



news 1772390822 7628

(24نیوز) امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ  امریکی فورسز نے حملوں میں  ایرانی نیوی کا ہیڈکوارٹر تباہ کردیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اعلان کیا کہ   امریکی فوج ایران کی بحریہ کو تباہ کر رہی ہے۔ اب تک ایرانی بحریہ کے 9 جنگی جہاز  تباہ کیے جا چکے ہیں جب کہ باقی کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے ایران کی بحریہ کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا عزم دہرایا اور  کہا کہ باقی ماندہ ایرانی جنگی جہاز بھی جلد سمندر کی تہہ میں ہوں گے۔

ٹرمپ کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب  تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کے بعد عبوری کونسل نے انتظام سنبھالا ہے اور  امریکہ اور اسرائیل کی ایران کی فوجی تنصیبات پر بمباری میں شدت آگئی ہے۔

آج  امریکہ نے  اپنے بی ٹو سٹیلتھ بمبار طیارے براہ راست  امریکہ سے روانہ کیے جنہوں نے ایران کے زیر زمین اور مضبوط میزائل ٹھکانوں پر 2 ہزار  پاؤنڈ وزنی بموں سے حملےکیے۔ بی ٹو طیارے عام جنگی طیاروں کی نسبت بہت زیادہ عرصہ تک فضا میں رہ سکتے ہیں اور ان کی فضا میں ہی ری فیولنگ کے لئے  طیارے ساتھ چلتے ہیں۔  امریکہ نے ڈیگو گارشیا میں بھی بی ٹی طیاروں اور ان کے ساتھ استعمال ہونے والے مہلک بموں کا ذخیرہ پہلے سے پہنچا رکھا تھا۔ 

دوسری جانب ایران کی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے سیکڑوں میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں، ایران کے حملوں کا زیادہ تر ٹارگٹ عرب ممالک ہیں جن کے متعلق ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ نے حملے ان ممالک مین اپنے اڈوں سے کئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  ایران پرایک ہی دایران پرایک ہی دن میں 1200 سے زائد بم گرائے؛ اسرائیل کا دعویٰ میں 1200 سے زائد بم گرائے؛ اسرائیل کا دعویٰ

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے  اتوارکو  ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے والے تین امریکی فوجیوں کے مارے جانے   اور  پانچ اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *