
(ویب ڈیسک)امریکی کارگو طیارہ کے حادثے میں اموات کی تعداد 11 ہوگئی ہے جبکہ 7 کے قریب افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں ۔
امریکی میڈیا کے مطابق کارگو طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اُڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہوا، حادثے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی گرنے والا طیارہ امریکی شہر ‘ہونولولو’ کے ڈینیئل کےانوئے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی جانب جارہا تھا۔
لوئی ول کے میئر کے مطابق حادثے کے وقت کارگو طیارے میں 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا, سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، دور دور تک دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :اے آئی گاڈ فادر کی اس نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں چونکا دینے والی پیشگوئی
