(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں انسٹاگرام پر دوستی کے بعد 25 سالہ آئی ٹی پروفیشنل لڑکی کو سالگرہ کے بہانےگھر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حیدرآباد کے علاقے مانیکونڈا سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ آئی ٹی پروفیشنل کو انسٹاگرام پر دوستی کرنے والے نوجوان نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔24 سالہ ملزم جے سدھا ریڈی نے ایک ماہ قبل متاثرہ خاتون سے انسٹاگرام پر دوستی کی تھی، جو بعد میں فون پر بات چیت میں تبدیل ہوگئی۔پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز خاتون کو سالگرہ منانے کے بہانے اپنے گھر بلایا، متاثرہ لڑکی اپنے دوست کے گھر پہنچی تو اس نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس کے بعد مقامی پولیس نے زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:گوگل کا بڑا اعلان،انجینئرنگ کے طلباء ہر ماہ 1,20,000 روپے وظیفہ حاصل کرنے کا سنہری موقع