Fri. Mar 27th, 2026

او جی ڈی سی ایل کا خیرپور سے گیس کی اہم دریافت کا اعلان

oil and gas at kpk1767352614 0



تیل و گیس کے حالیہ بحران میں او جی ڈی سی مسلسل کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق او جی ڈی سی نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع  سہتو-1 کنویں سے گیس کی اہم دریافت کا اعلان کیا ہے۔

کنویں سے یومیہ 17.2 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنواں کی کھدائی دسمبر 2025 میں شروع کی گئی، 3,870 میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کے بعد گیس دریافت ہوئی۔

نئی دریافت سے توانائی بحران میں کمی اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہونے کی توقع ہے۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *