Mon. Mar 16th, 2026

اپنی کمپنی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کو کتنی تنخواہ ملتی ہے؟

news 1754855923 1806



news 1754855923 1806

(24 ںیوز)ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی 98 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) ہیں۔

اس کا جواب کافی دلچسپ ہے کیونکہ وہ مسلسل 5 برسوں سے اپنی کمپنی کے لیے بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں، جی ہاں واقعی ایشیا کے امیر ترین شخص اپنی کمپنی کے فرائض ادا کرنے کے لیے گزشتہ 5 برسوں سے کوئی تنخواہ نہیں لے رہے۔

اس کی وجہ کووڈ 19 کی وبا تھی جب دنیا بھر کی کمپنیوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہوا تھا تو مکیش امبانی نے ریلائنس کے لیے کام کرنے پر تنخواہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل 2008 سے 2020 تک کے مالی برسوں کے دوران انہیں ریلائنس کی جانب سے سالانہ 15 کروڑ تنخواہ کے طورپر ادا کیے جاتے تھے، ریلائنس کی جانب سے جمع کرائے گئے گوشوارے کے مطابق مکیش امبانی کسی قسم کے الاؤنسز یا دیگر مراعات بھی نہیں لیتے۔

البتہ ان کے بیٹے اننٹ امبانی، آکاش امبانی اور ایشا امبانی ضرور اس کمپنی سے کافی بھاری معاوضہ حاصل کر رہے ہیں، ایشا امبانی، آکاش امبانی اور اننت امبانی تینوں کو ایک جیسا معاوضہ دیا جاتا ہے جو 2.31 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

مکیش امبانی کی اہلیہ اگست 2023 تک ریلائنس کی ڈائریکٹر رہ چکی ہیں اور انہیں 2 لاکھ روپے sitting fees کے طور پر ادا کیے جاتے تھے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *