(ویب ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے اسرائیلی جارحیت کے بعد شروع ہونیوالی جنگ سے متعلق اختیارات پر بڑا فیصلہ کرلیا ۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈرآیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے جنگ سے متعلق اختیارات پاسداران انقلاب گارڈز کی شوریٰ کو منتقل کردیے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ایرانی سپریم لیڈر کے فیصلے کے بعد پاسداران انقلاب گارڈز کو جنگ سے متعلق امور پر مکمل اختیار مل گیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر کہاں چھپے ہوئے ہیں ہمیں معلوم ہے، وہ آسان ہدف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم فی الحال آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو مارنے نہیں جا رہے ہیں، ایران غیر مشروط طور پر ہتھیارڈال دے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی ضد،ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے،سوشل میڈیا پر پھر بیان داغ دیا