
(ویب ڈیسک)ایرانی صوبے فارس میں 4 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ایرانی صوبے فارس کے ضلع گیراش میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق دن 11 بج کر 54 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
زلزلے کا مرکز گیراش شہر کے شمال مغرب میں 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔
زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر گفتگو
