
( ویب ڈیسک )نیویارک ٹائمز امریکی فوج کے ریسکیو مشن کی تفصیلات سامنے لے آیا۔
نیویارک ٹائمز کےمطابق ایران سےامریکی ہوابازکوطبی امداد کیلئےکویت منتقل کردیاگیا ہے، 2 ٹرانسپورٹ طیارےتباہ ہونے کےباعث ریسکیومشن تاخیرکاشکارہوا،کمانڈوزکو نکالنے کیلئے مزید 3 طیارے ایرانی حدود میں اترے،واپسی سے پہلے ناکارہ ہونے والے امریکی طیاروں کو تباہ کیا گیا۔
نیویارک ٹائمزکے مطابق طیارہ تباہ ہونے پرامریکی ہواباز ایک پہاڑی علاقے میں اترا، شروع میں امریکی فوج کو بھی ہواباز کی لوکیشن کا علم نہیں تھا،ایرانی فوج کو دھوکا دینےکیلئےجعلی ریسکیو آپریشن شروع کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف ، پیٹرول کی نئی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر
ریسکیو مشن میں سیکڑوں اہلکار،درجنوں طیاروں نےحصہ لیا،ہوا بازمسلسل ایرانی فوج کو چکمہ دینےمیں کامیاب رہا،ایک مقام پر ہواباز کو 7 ہزار فٹ بلندی پر چڑھنا پڑا۔
امریکی فضائیہ نے مسلسل بمباری کرکےایرانی فورسز کو ہواباز سے دور رکھا،امریکی کمانڈوز اور ایرانی فورسز کے درمیان براہ راست تصادم نہیں ہوا۔
