Fri. Apr 3rd, 2026

ایران میں امریکی طیارے کی تباہی پائلٹ کو گرفتار کرنے کی اطلاعات 

news 1775225304 4281



news 1775225304 4281

(24 نیوز )امریکی جنگی طیارے کی ایران میں تباہی کے بعد پائلٹ کو گرفتار کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں ، ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ ایران کی مسلح افواج نے ایک امریکی پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے جو مبینہ طور پر ایرانی فضائی حدود میں گرائے گئے لڑاکا طیارے سے ایجیکٹ ہونے کے بعد زمین پر اترا تھا۔

 صوبہ کہ گیلویہ و بویر احمد میں موجود ایرانی خبر رساں ادارے کے نمائندے نے بتایا کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی ایف 35 طیارہ گرائے جانے کے بعد پائلٹ نے پیرا شوٹ کے ذریعے ایران کے اندر لینڈنگ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کو شبہ تھا کہ پائلٹ زندہ ہے، جس کے بعد اسے نکالنے کے لیے ایک ریسکیو آپریشن کی کوشش بھی کی گئی تاہم بعض اطلاعات کے مطابق پائلٹ ممکنہ طور پر ایرانی فورسز کی تحویل میں آ چکا ہے، ایرانی حکام نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے، جبکہ تاحال اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

 ادھر پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اس نے وسطی ایران کی فضاؤں میں دوسرا امریکی ایف-35 طیارہ بھی اپنے جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کیا، یہ طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو کر گر گیا اور یہ برطانیہ کے آر اے ایف لیکن ہیتھ سکواڈرن سے تعلق رکھتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :پبلک ٹرانسپورٹ فری،کاشتکاروں اورموٹرسائیکل سواروں کوسبسڈی دینے کااعلان





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *