
(24نیوز) ایران میں فرود نیوکلیئر سائٹ کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے ۔
امریکی خبر ایجنسی ’دی میرر ‘کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ سمنان کا علاقہ سرخہ میں تھا اور گہرائی 10 کلومیٹر بتائی جارہی ہے جبکہ زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے ۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ایران میں 5.1 شدت کے زلزلے نے صوبہ قم میں ملک کے فرود جوہری افزودگی کی سہولت کے قریب خطرناک حد تک تباہی مچائی۔
سروے کے مطابق زلزلہ 10 کلومیٹر (6.2 میل) کی گہرائی میں آیا اور اس کی اطلاع تقریباً 9 بجکر 19 منٹ پر ملی.
اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ملک کے دارالحکومت تہران میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے مرکز کے طور پر درج شہر سیمنان دارالحکومت سے تقریباً 145 میل مشرق میں واقع ہے, زلزلے کے جھٹکوں سےکوئی نقصان محسوس نہیں ہوا۔
دوسری جانب سی این این نے ایران کی نیم سرکاری مہر نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوب مغربی ایرانی صوبے خوزستان کے کئی حصوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں دھماکے ہوئے جس میں3 شہروں اہواز، مشہد اور اندیمشک کو نشانہ بنایا گیا اگرچہ مشہدپر حملہ شہر تک نہیں پہنچا بلکہ اس کے باہر ایک علاقے میں دھماکہ ہوا۔
ایجنسی کے مطابق اہواز حملے میں رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پھر زلزلے کے جھٹکے
