Fri. Apr 3rd, 2026

ایران نے اسلام آباد میں امریکہ کےساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کردیا؟

news 1775242417 7202



news 1775242417 7202

(ویب ڈیسک) واشنگٹن کے مؤقر روزنامہ  واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ  ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی قیادت میں علاقائی ممالک کی کوششوں کو کامیابی نہین مل سکی۔ سفارتی کوشش کا یہ دور اختتام کو پہنچ گیا ہے اور ایران کی قیادت اسلام آباد آ کر امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے پر آمادہ نہیں ہوئی۔
واشنگٹن پوسٹ نے  رپورٹ کیا ہے کہ  ایران، اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

 واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ مین کہا گیا ہے کہ ثالثوں کے مطابق ایران نے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملاقات کے لیے تیار نہیں اور یہ کہ امریکہ کے مطالبات (ٹرمپ انتظامیہ کی15 نکات پر مشتمل جنگ بندی تجاویز) ناقابل قبول ہیں۔

 واشنگٹن پوسٹ نے اپنے ذرائیع کےحوالے سے بتایا کہ ترکیے اور مصر اب بھی اس حوالے پیش رفت کی کوشش کر رہے ہیں اور مذاکرات کے لیے نئے مقامات جن میں قطر کا دارالحکومت دوحہ یا ترکیے کا شہر استنبول شامل ہو سکتے ہیں،  پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ تعطل ختم کرنے کے لیے نئی تجاویز بھی زیرِ غور ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  امریکی ایف 15 سٹرائیک ایگل کے ایران میں گرنے کی تصدیق، ایک پائلٹ ریسکیو، دوسرے کی تلاش 

اس سے پہلے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیت فارم ٹروتھ سوشل پر انکشاف کیا تھا کہ ایران نے جنگ بندی کی درخواست کی ہے تاہم ایران نے اس اعلان کی بھی تردید کی تھی۔

 واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ مین بتایا کہ اس معاملے سے باخبر ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے تو وہ جنگ بندی پر غور کر سکتے ہیں۔

 ثالثوں کے مطابق سفارتی کوششوں کے ابتدائی مرحلے میں ایران نے واضح کیا تھا کہ وہ جنگ اسی صورت ختم کرے گا جب امریکہ جنگ میں ایران کے بے پناہ نقصان کرنے کا ہرجانہ ادا کرے۔ اس کے ساتھ امریکہ مشرق وسطیٰکے ملکوں  میں اپنے فوجی اڈے ختم کرے اور آئندہ  ایران پر حملے نہ کرنے کی ضمانت دے۔

یہ بھی پڑھیئے: ایران سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں: امریکہ

یہ بھی پڑھیں: جنگ دو ہفتوں میں بنٹانے کی بات؛ آپ کا ذہن کام نہیں کر رہا





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *