نئی دہلی۔17 مارچ (ایجنسیز) انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائلوں کے داغے جانے کی اطلاعات ہیں۔اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر مزید میزائل فائر کیے گئے ہیں اور اسرائیل کے دفاعی نظام انہیں روکنے کے لیے متحرک ہیں۔دوسری جانب ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ایران سے مقبوضہ علاقوں کی جانب میزائلوں کی ایک نئی لہر داغی گئی ہے۔
