Wed. Mar 25th, 2026

  ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو ٹرمپ جہنم کے دروازے کھول دیں گے وائٹ ہاؤس کا اعلان

news 1774463060 1560



news 1774463060 1560

(ویب ڈیسک)  واشنگٹن میں  وائٹ ہاؤس نے ایران کی جانب سے امریکہ کی جنگ بندی کے لئے تجاویز کو مسترد کئے جانے  کی خبروں کے درمیان کہاہے کہ اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو ٹرمپ ایران پر  “جہنم کو کھول دیں گے۔”
وائٹ ہاؤس نے بدھ کے روز خبردار کیا کہ اگر تہران مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے کو قبول نہیں کرتا ہے تو مسٹر ٹرمپ ایران پر “جہنم اتارنے” کے لیے تیار ہیں۔

وائت ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے ایک بریفنگ میں کہا، “اگر ایران موجودہ لمحے کی حقیقت کو تسلیم کرنے میں ناکام رہتا ہے، اگر وہ یہ سمجھنے میں ناکام رہتا ہے کہ وہ فوجی طور پر شکست کھا چکا ہے اور شکست کھاتا رہے گا، تو صدر ٹرمپ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ  ان پر  پہلے سے زیادہ شدید حملے کئے جائیں۔

کیرولین لیویٹ نے کہا، “صدر ٹرمپ بلف نہیں کرتے اور وہ جہنم کو  کھولنےکے لیے تیار ہیں۔” ایران کو دوبارہ غلط حساب نہیں لگانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیئے:  دنیا بڑی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے:اقوام متحدہ 

لیوٹ کی آج گفتگو کی مزید تفصیل

امریکہ کے صدر ٹرمپ کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے سوالات کے جواب میں بتایا کہ وہ یہ نہیں بتا سکتین کہ ایران سے کون مذاکرات کررہا ہے۔ تاہم انہوں نے اصرار کیا کہ بہت حساس سفارتی بات چیت جاری ہے۔

ٹرمپ کی پریس سیکرٹری نے سوالات کے جواب میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے ایران سے  15نکاتی مطالبات سے متعلق بہت سی غلط خبریں زیر گردش ہیں۔ انہوں نے میدیا کے نمائندوں کو پندرہ مطالبات اور پیشکشوں کی ایگزیکٹ  تفصیل خود بھی نہیں بتائی۔ البتہ یہ بتایا کہ مذاکرات سے متعلق کئی مفروضے ہیں،سرکاری اعلان کا انتظار کریں۔

9 ہزار ہدف تباہ کئے، نیوی برباد کر دی، 90 فیصد  میزائل، ڈرون حملے روکے

کیرولین لیویٹ نے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ آپریشن ایپک فیوری میں دشمن کے 9ہزار اہداف کو نشانہ بنایا گیا،کیرولائن لیوٹ ایران کے 90فیصد میزائل اور ڈرونز کو مار گرایا گیا۔ایران کے 140سے زائد بحری جہاز تباہ کئے ،دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار کسی ملک کی نیوی کو اس حد تک تباہ کیا گیا،صدر ٹرمپ نے دکھایا کہ امریکہ سب سے طاقتور ملک ہے۔ ہم ایرانی پراکسیز کو بھی کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔

ٹرمپ صدر شی پنگ سے 14مئی کو ملیں گے

،کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ  صدر ٹرمپ کی چینی صدر سے بیجنگ میں ملاقات 14مئی کوہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم  تیل کی قیمتیں مستحکم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ  ایران کے بجلی گھروں پر حملوں کی پانچ روزہ ٹائم لائن میں توسیع کا فیصلہ صدر ٹرمپ کرسکتے ہیں۔
ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں فنڈنگ کیلئے تاخیری حربے آزمائے۔ہوائی اڈوں پر سکیورٹی کیلئے فنڈنگ نہ ملنے پر لوگ پریشان ہیں۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *