Sat. Apr 4th, 2026

ایران پر امریکہ کے حملے جنگی جرائم قرار

news 1775278784 9530



news 1775278784 9530

(24 نیوز)امریکہ میں مقیم 100 سے زائد بین الاقوامی قانون کے ماہرین نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے ہیں جس میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی فوجی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے مترادف قرار دیا ہے۔

 خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی افواج کے طرز عمل اور سینئر امریکی حکام کے بیانات انسانی حقوق کے قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں کے بارے میں سنگین خدشات پیدا کرتے ہیں۔

ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ 28 فروری کو شروع ہونے والے امریکہ اسرائیل حملے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر اور کسی ایرانی خطرے کے معتبر ثبوت کے بغیر شروع کی گئی۔

 مزید پڑھیں:ایران نے اسلام آباد میں امریکہ کےساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کردیا؟ 

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی دوسری ریاست کے خلاف طاقت صرف اپنے دفاع میں یا جہاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے اجازت دی گئی ہے، استعمال کی جاسکتی ہے۔

جبکہ سلامتی کونسل نے نہ ہی حملے کی اجازت دی اور نہ ایران نے اسرائیل یا امریکہ پر حملہ کیا۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *