ماسکو۔ 20 فبروری (ایجنسیز) روس نے کہا ہیکہ ایران پر کوئی بھی نئے امریکی حملے کے سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔ روسی وزیرخارجہ سرجی لاوروف نے کہا ہیکہ ایران کے نیوکلیئر مراکز پر پہلے ہی حملے کئے جاچکے ہیں۔ اس سے ہم یہ نتیجہ اخذ کرسکتے ہیں کہ کسی نیوکلیئر حادثہ کا سنگین جوکھم لاحق ہے۔ کشیدگی میں اضافہ کرنا کوئی بھی نہیں چاہتا ہے۔ ہر کوئی سمجھتا ہیکہ اب ایران پر مزید کوئی حملہ کرنا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
