Thu. Mar 5th, 2026

ایران کی امریکہ سے مذاکرات کیلئے شرط

news 1762235696 5267



news 1762235696 5267

(24 نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے واضح کیا ہے کہ جب تک امریکا اسرائیل کی حمایت اور مشرقِ وسطیٰ میں فوجی مداخلت جاری رکھے گا، دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کا تعاون یا تعلقات ممکن نہیں۔

 آیت اللہ خامنہ ای نےایک بیان میں کہا کہ امریکا خطے میں اپنے فوجی اڈے قائم رکھے ہوئے ہے اور مقامی ممالک کے معاملات میں براہِ راست مداخلت کر رہا ہے، جو ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،ان کا کہنا تھا کہ“امریکی کبھی کبھار کہتا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تعاون چاہتے ہیں، لیکن جب تک وہ اسرائیل کی حمایت، اپنے فوجی اڈے اور خطے میں مداخلت جاری رکھیں گے، ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون ناممکن ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی فوج کی درندگی دکھانے پر خاتون ملٹری وکیل کو گرفتار کر لیا گیا

خامنہ ای کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران پر دباؤ بڑھانے کی پالیسی پر گامزن ہے، صدر ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے اگر تہران بھی اس کے لیے آمادہ ہو جائے،انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ “ایران کے ساتھ دوستی اور تعاون کا ہاتھ کھلا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جون میں ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جھڑپیں ہوئیں جن میں امریکا نے بھی ایرانی ایٹمی مراکز پر حملے کیے تھے، ان واقعات کے بعد تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی،فی الحال دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات متعدد سنگین رکاوٹوں کا شکار ہیں، جن میں سب سے بڑا مسئلہ ایران میں یورینیم کی افزودگی  ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *