تہران: 2 اپریل ( ایجنسیز )ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے باعث ملک کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر ملک کی تعمیرِ نو کیلئے آگے بڑھے۔ انہوں نے یہ بات اسلامک ریپبلک ڈے کے موقع پر قوم سے خصوصی خطاب میں کہی۔انہوں نے امریکہ اور اسرائیل پر ایران کے خلاف ناجائز اور جارحانہ حملوں کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ان کارروائیوں سے نہ صرف ملک کا بنیادی ڈھانچہ متاثر ہوا ہے بلکہ ماحولیات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ایران کو اندرونی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور ایک مضبوط و روشن مستقبل کیلئے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے مناب (Minab) کے ایک اسکول پر حملے کا خصوصی ذکر کیا، جس میں 186 افراد جان بحق ہوئے۔ انہوں نے ان شہداء کو خراجِ پیش کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ شہری اور دیہی علاقوں میں شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، تاکہ شہداء کی یاد کو زندہ رکھا جا سکے۔دوسری جانبصدر ایران مسعود پیزشکیان نے امریکی عوام کے نام کھلا خط بھی تحریر کیا، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو امریکی عوام سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ دباؤ اور پابندیوں کا سامنا کیا ہے، لیکن کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا، بلکہ اپنے دفاع میں اقدامات کیے ہیں ۔مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایران کی جانب سے یہ بیان ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔
ایران جنگ کے مقاصد حاصل
اب مزید کیا باقی؟ آسٹریلوی وزیراعظم
کینبرا 02 اپریل:(ایجنسیز)آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے ایران جنگ پر کہا ہے کہ اگر اس جنگ کے بنیادی مقاصد حاصل ہو چکے ہیں تو پھر یہ واضح نہیں کہ مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے ۔ میڈیا کے مطابق، انتھونی البانیز نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں نہ تو جنگ کے آخری مرحلے کی کوئی واضح تصویر سامنے آ رہی ہے اور نہ ہی اس کے حتمی انجام کے بارے میں کوئی یقین دہانی موجود ہے۔
