
(ویب ڈیسک) اسرائیل نے جمعے کو اعلان کیا کہ پیر کے روز تہران میں اس کے ایک فضائی حملے میں، جس میں ایران کی بسیج ملیشیا کے کمانڈر اور اس کے نائب کو ہلاک کیا گیا تھا اس حملے میں بسیج کا انٹیلی جنس چیف جنرل اسمعیل احمدی بھی مارے گئے تھے۔ بدھ کے روز 18 مارچ کو انٹیلی جنس کی وزارت کا ایک اور سینئیر افسر مارا گیا جس کا نام مہدی رستمی شمستان تھا۔
مہدی رستمی شمستان ایرانی وزارتِ انٹیلی جنس (Ministry of Intelligence) میں ایک اعلیٰ عہدیدار اور اہم کمانڈر تھے۔
دستیاب معلومات: اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ مہدی رستمی شمستان کو بدھ (18 مارچ 2026) کو تہران میں ایک فضائی حملے (Precise Strike) میں نشانہ بنایا گیا تھا، اس کا اعلان باقاعدہ طور پر جمعہ کے روز کیا گیا۔
جمعہ کو ہی اسرائیل نے بسیج کے انٹیلی جنس چیف جنرل اسمعیل احمدی کے پیر کے روز ہونے والی ائیر سٹرائیک میں بسیج کمانڈر غلام رضا سلیمانی کے ساتھ مارے جانے کی تصدیق کی۔ پہلے یہ تو پتہ تھا کہ پیر کے روز تہران میں ایک خیمے پر کی گئی اس ائیر سٹرئیک میں بسیج کمانڈر غلام رضا سلیمانی، ان کے نائب اور کئی دیگر اعلیٰ افسران مارے گئے۔
اب اسی حملے میں بسیج کے انٹیلی جنس کے سربراہ اسماعیل احمدی کے بھی مارے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔
اسرائیل کی ائیر فورس نے تہران میں پاسداران انقلاب اسلامی کی شاخ بسیج کے اعلیٰ عہدیداروں کو اس وقت نشانہ بنایا تھا جب وہ بسیج کے قائم کردہ خیمہ کیمپ میں رات کے وقت ٹھہرے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی اسرائیلی ائیرسٹرائیک میں شہید ہو گئے
بسیج نے یہ کیمپ اس وقت قائم کیا جب اسرائیل کی فوج نے نیم فوجی دستوں کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا تو حملے کے بعد بسیج کے سینئیر ترین کماندرز مزید حملوں سے مھفوظ رہنے کے لئے عارضی کیمپ میں منتقل ہو گئے تھے۔
جمعہ20 مارچ کو اسرائیل کی فوج کے ترجمان بریگیڈئیر۔ جنرل ایفی ڈیفرین نے اعلان کیا کہ ایران کی وزارت انٹیلی جنس کا ایک اعلیٰ اہلکار اس ہفتے کے شروع میں تہران میں ایک فضائی حملے میں مارا گیا۔
ڈیفرین نے کہا کہ بدھ کو ہونے والا حملہ جس میں مہدی رستمی شمستان کو ہلاک کیا گیا، “ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ، موساد اور شن بیٹ کی مشترکہ انٹیلی جنس تحقیق” کے بعد ہوا۔
انہوں نے کہا کہ شمستان “اسرائیل اور دنیا بھر میں اسرائیلی اور یہودی شہریوں کے خلاف سرگرمیوں کو آگے بڑھانے میں ایک اہم شخصیت تھی۔”
יחד עם מפקד יחידת הבסיג’: צה”ל חיסל את ראש אגף המודיעין של יחידת הבסיג’ בטהרן
חיל האוויר בהכוונה מדויקת של אמ”ן, תקף מוקדם יותר השבוע את צמרת ההנהגה הבכירה של יחידת הבסיג’ בלב טהרן, במסגרתה חוסל מפקד היחידה, ע’לאם רצ’א סליאמני ומספר מפקדים בכירים נוספים.
כעת צה”ל מאשר כי בתקיפה… pic.twitter.com/P19lMm7hgq
— צבא ההגנה לישראל (@idfonline) March 20, 2026
یہ بھی پڑھیئے: بلیک میل نہیں ہوں گے، کشیدگی کا مقابلہ شدت سے کریں گے، فیصل بن فرحان
