Tue. Mar 24th, 2026

ایسا دھماکا پہلے کبھی نہیں سنا، تل ابیب سے اسرائیلی صحافی کا حیران کن بیان

2705795 gherkeanderblastx 1726441959


ایران کی جانب سے اسرائیل پر حالیہ میزائل حملوں کے دوران تل ابیب میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جنہیں مقامی افراد نے پہلے کے مقابلے میں “انتہائی طاقتور اور خوفناک” قرار دیا۔

اسرائیلی صحافی گدیون لیوی نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خود ان دھماکوں کو سنا اور یہ آوازیں ان کے گھر کے قریب ترین محسوس ہوئیں۔ لیوی نے کہا، “میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے کچھ دیکھا نہیں، لیکن سنا ضرور ہے۔ میں قریبی عوامی پناہ گاہ میں موجود تھا اور اس بار دھماکوں کی شدت پہلے کی نسبت کہیں زیادہ تھی۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ پناہ گاہ سے باہر نکلے تو پڑوسیوں سے معلوم ہوا کہ کچھ گھروں کی کھڑکیاں ٹوٹ چکی تھیں۔ لیوی کے مطابق، “یہ سب کچھ میرے گھر سے زیادہ دور نہیں تھا، اگرچہ مجھے درست مقام معلوم نہیں لیکن صورتحال واقعی سنجیدہ تھی۔ اس کے فوراً بعد ایمبولینسوں اور امدادی کارکنوں کی گاڑیوں کے سائرن سنائی دینے لگے۔”

انہوں نے گفتگو کے اختتام پر کہا کہ میں اس کے بارے میں مزید کچھ نہیں جانتا مگر یہ حملہ واقعی بہت شدید اور خوفناک تھا۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *