اے آئی سے کی گئی صارفین کی نجی، عجیب و غریب باتیں میٹا شیئر کر رہا ہے

uttu
4 Min Read


لوگوں کی مصنوعی ذہانت کے ساتھ کی گئی نہایت نجی اور عجیب و غریب باتیں اب میٹا کی جانب سے آن لائن عام کی جا رہی ہیں۔

نئی میٹا اے آئی ایپ صارفین کو مصنوعی ذہانت کے ساتھ بات چیت کا موقع فراہم کرتی ہے۔ مثال کے طور پر سوالات پوچھنا یا معلومات حاصل کرنا۔

مگر ایسا لگتا ہے کہ کچھ لوگ ایسی گفتگو بھی شیئر کر رہے ہیں، جو پرائیویٹ رکھنا زیادہ بہتر ہوتا۔ یہ ایپ صارف کی طرف سے پوچھے گئے سوالات ایک عوامی فیڈ پر اَپ لوڈ کر دیتی ہے، جسے کوئی بھی دیکھ سکتا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ ایپ اور ویب سائٹ کے دوسرے صارفین یہ دیکھ سکتے ہیں کہ لوگ اپنے جسمانی اعضا کے بارے میں سوالات کر رہے ہیں، کارٹون کرداروں کی غیر مناسب حالت میں تصاویر مانگ رہے ہیں، صنفی شناخت پر گفتگو کر رہے ہیں، یا ہوم ورک میں نقل کر رہے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جب کوئی صارف کوئی درخواست پوسٹ کرتا ہے تو اسے ایک انتباہ دکھائی دیتا ہے، جس میں کہا جاتا ہے کہ ’آپ جو کچھ پوسٹ کرتے ہیں وہ عوامی ہوتا ہے اور سب کو نظر آتا ہے۔ نجی یا حساس معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔‘

مگر آن لائن دیکھی جانے والی نجی نوعیت کی درخواستوں سے یہ خدشات جنم لے رہے ہیں کہ ممکن ہے کچھ صارفین کو یہ اندازہ ہی نہ ہو کہ ان کی بات چیت عوامی طور پر اَپ لوڈ کی جا رہی ہے۔

بعض صورتوں میں یہ گفتگو وائس نوٹس کے ذریعے ہو رہی ہوتی ہے، یعنی لوگ جو کچھ چاہتے ہیں، وہ آواز کی شکل میں سنا جا سکتا ہے۔ مزید یہ کہ اگر صارف میٹا کے کسی دوسرے پلیٹ فارم (جیسے انسٹاگرام) پر لاگ اِن ہے، تو ان کی پروفائل تصویر بھی ان کے سوال کے ساتھ نظر آتی ہے۔

میٹا نے رواں سال اپنی مخصوص اے آئی ایپ متعارف کروائی تھی۔ یہ سسٹم اس کی چیٹ ایپ جیسے وٹس ایپ پر بھی دستیاب ہے۔ اپریل میں اس کے متعارف کروائے جانے کے موقعے پر میٹا نے گفتگو شیئر کرنے کے فیچر کو فائدہ مند خصوصیت کے طور پر پیش کیا۔

میٹا کی پریس ریلیز میں کہا گیا: ’بالکل ہماری تمام دیگر ایپس کی طرح، ہم نے میٹا اے آئی کو اس لیے بنایا تاکہ آپ اُن لوگوں اور معاملات سے منسک ہو سکیں، جو آپ کے لیے اہم ہیں۔ میٹا اے آئی ایپ میں ڈسکور فیڈ شامل ہے جس کی بدولت آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دوسرے لوگ اے آئی کو کیسے استعمال کر رہے ہیں اور اپنی باتیں کیسے شیئر کر رہے ہیں۔‘

مزید کہا گیا: ’آپ دوسروں کے بہترین پرامپٹس دیکھ سکتے ہیں یا انہیں اپنی ضرورت کے مطابق بدل سکتے ہیں اور ہمیشہ کی طرح، آپ کے پاس کنٹرول موجود رہتا ہے یعنی جب تک آپ خود شیئر نہ کریں، کچھ بھی آپ کی فیڈ پر پوسٹ نہیں ہوتا۔‘





Source link

Share This Article
Leave a Comment