Mon. Jul 28th, 2025

بابا وانگا کی 2025 سے متعلق حیرت انگیز پیشگوئی!

news 1753642325 7182



news 1753642325 7182

(ویب ڈیسک ) بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی آنجہانی بابا وانگا جن کی کئی پیشگوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں انہوں نے رواں برس 2025 لیے بھی حیرت انگیز پیشگوئی کی تھی۔

بابا وانگا کے نام سے مشہور نابینا خاتون نجومی جنہوں نے کئی ایسی پیشگوئیاں کیں جو بالکل درست ثابت ہوئیں،آنجہانی باباوانگا کو اس دنیا سے گزرے 29 برس ہو چکے  مگر ان کی موت کے بعد بھی ان کی کئی پیشگوئیاں عالمی سطح پر درست ثابت ہو چکی ہیں۔

خلائی مخلوق ہمیشہ سے انسان کے لیے دلچسپ موضوع رہی ہے، کئی فلموں میں ہم انسان اور خلائی مخلوق کا سنگم دیکھ چکے ہیں  تاہم تمام تر مفروضوں کے باوجود اب تک خلائی مخلوق کے حوالے سے کوئی مصدقہ تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں لیکن اب بابا وانگا نے رواں برس 2025 میں ہی خلائی مخلوق اور انسان کے ملاپ کی دلچسپ اور حیرت انگیز پیشگوئی کر کے دنیا میں تجسس پھیلا دیا ہے،بابا وانگا کے مطابق 2025 میں انسان اور خلائی مخلوق کی پہلی بار ملاقات ہوگی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتا دیا تھا کہ یہ نا قابل فراموش واقعہ کھیلوں کے کسی بڑے ایونٹ کے دوران ہوگا۔

2025 تقریباً نصف سے زائد گزر چکا ہے، تاہم آئندہ مہینوں میں کھیلوں کے کئی عالمی مقابلے منعقد ہونے ہیں۔ ان مقابلوں میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے اور اربوں دیکھیں گے،اسی تناظر میں بابا وانگا کی پیش گوئی نئی بحث کا موضوع بن چکی ہے اور ان کی پیشگوئیوں پر یقین رکھنے والے امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ ایسا سپر باؤل یا ومبلڈن جیسے عالمی مقابلوں میں ہو سکتا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین فلکیات اور جدید نجومیوں کا کہنا ہے کہ امریکی جیمز خلائی دوربین سرگرمی سے کائنات میں زندگی تلاش کر رہی ہے لہذا عین ممکن ہے اسی سال کسی سیّارے میں کوئی زندہ مخلوق مل جائے یا ہماری تنصیبات سے خارج ہوتے برقی سگنل پکڑ کر خود زمین پر آ پہنچے تاہم بابا وانگا کی پیشگوئی کے ساتھ سائنس اور نجوم کے مابین اس دلچسپ ملاپ نے عوامی تجسس کو بڑھا دیا ہے اور اب سوال یہی ہے کہ کیا واقعی ہم 2025 میں کسی غیر زمینی مخلوق سے روبرو ہونے جا رہے ہیں؟

اس سے قبل بابا وانگا کی عالمی سطح پر جو پیشگوئیاں درست ثابت ہوچکی ہیں۔ ان میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کی موت، سوویت یونین کی تحلیل (یہ دونوں واقعات انہوں نے اپنی زندگی میں دیکھے)۔

جب کہ ان کے دنیا سے گزر جانے کے بعد ان کی مستقبل کے حوالے سے کی گئی بڑی پیشگوئیوں میں سے امریکا پر نائن الیون حملہ، جاپان میں سونامی اور 2025 گرم ترین سال کی پیشگوئیاں درست ثابت ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛بولان کے علاقہ ڈھاڈر ایر یگیشن آفس کے قریب دھماکہ ،2افراد زخمی 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *