Sat. Mar 14th, 2026

برطانوی حکومت نے ویزوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

news 1756868948 2681



news 1756868948 2681

(ویب ڈیسک)برطانوی حکومت نے سیاسی پناہ گزینوں کے بعد ویزے کی مقررہ مدت سے زائد قیام کرنے والے طلبہ کے خلاف مہم کا آغاز کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حکومت نے غیر ملکی طلبہ کو خبردار کیا ہےکہ ویزے کی مدت ختم ہونےکے بعد قیام کی صورت میں انہیں ملک سے نکال دیا جائےگا،برطانوی ہوم آفس نے اس حوالے سے ہزاروں بین الاقوامی طلبہ کو ای میلز اور ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے متنبہ کردیاہے۔
اس اقدام کو حکومت نے بین الاقوامی طلبہ میں ویزہ مدت ختم ہونے کے بعد پناہ کی درخواستوں میں تشویشناک اضافے کا ردعمل قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس ای او ؛مودی چین کیساتھ اتحاد کا حصہ بننے کی کوشش کر رہے تھے،سلیم بخاری
ہوم سیکرٹری یویٹ کوپر کاکہناہے کہ  ان کے پاس کچھ ایسے طلبہ کی جانب سے بھی پناہ کی درخواستیں موصول ہوئیں جن کے ملک میں کوئی صورتحال تبدیل نہیں ہوئی،ایک سال کے دوران حکومت کو موصول ہونے والی درخواستوں میں تقریباً 14 ہزار 800 پناہ کی درخواستیں ان افراد کی تھیں جو برطانیہ میں سٹڈی ویزہ پر آئے تھے جن میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانی طلبہ کی تھی جو 5 ہزار 700 درخواستوں کے ساتھ سرفہرست رہے، اس کے بعد بھارت، بنگلہ دیش اور نائیجیریا کے طلبہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ برطانیہ نے گزشتہ روز پناہ گزینوں کےلیے خاندان کو بلانے کی نئی درخواستیں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا،برطانوی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ فی الحال پناہ گزین خاندان کے ملاپ کی نئی درخواستیں جمع نہیں کرا سکیں گے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *