Fri. Feb 13th, 2026

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین طارق رحمان 2 نشستوں پر کامیاب

news 1770921545 3296



news 1770921545 3296

(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین طارق رحمان غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈھاکہ 17 اور بوگرا 6 کے حلقوں سے کامیاب ہو گئے۔

قبل ازیں جمعرات کی صبح بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا مرحومہ کے صاحبزادے اور چیئرمین بی این پی طارق رحمان نے 13 ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں دارالحکومت کے گلشن ماڈل ہائی اسکول اینڈ کالج کے پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

وہ صبح تقریباً 9:30 بجے پولنگ سٹیشن پہنچے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

اس موقعے پر ان کی اہلیہ ڈاکٹر زبیدہ رحمان اور بیٹی زائمہ رحمان بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں قومی پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ جمعرات کو منعقد ہوئی۔ یہ انتخابات طلبہ کی قیادت میں چلنے والی اس تحریک کے تقریباً 18 ماہ بعد ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں دو دہائیوں تک جاری رہنے والے شیخ حسینہ واجد کے اقتدار کا خاتمہ ہوا تھا۔

اس انتخابی معرکے میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے لیے بی این پی اور جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی قیادت میں قائم اتحادوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 12 کروڑ 77 لاکھ 11 ہزار 793 ہے جن میں 6 کروڑ 48 لاکھ 25 ہزار 361 مرد اور 6 کروڑ 28 لاکھ 85 ہزار 200 خواتین ووٹر شامل ہیں۔

 یہ پہلا موقع ہے کہ انتخابات میں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس سے تقریباً ڈیڑھ کروڑ بیرون ملک مقیم بنگلہ دیشی افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔

بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ یک ایوانی نظام پر مشتمل ہے جسے ’جاتیا سنگسد‘ کہا جاتا ہے اور اس کے کل 350 ارکان ہوتے ہیں۔ ان میں سے 300 ارکان براہ راست عوامی ووٹوں سے منتخب کیے جاتے ہیں جبکہ 50 نشستیں خواتین کے لیے مخصوص ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش انتخابات، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج،کونسی جماعت آگے؟





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *