
( ویب ڈیسک )معروف امریکی جریدے نے خلیجی جنگ کو بھارتی معیشت کیلئے بڑا دھچکا قرار دے دیا۔
امریکی جریدے دی نیویارک ٹائمز نے خلیجی جنگ کو بھارتی معیشت کیلئے بڑا دھچکا قرار دیتے ہوئے لکھا کہ کسی بھی طویل مدتی خلل سے بھارت کے مالی وسائل پر شدید دباؤ پڑے گا۔
امریکی جریدے کے مطابق بھارت میں گھریلو گیس کی قلت پہلےہی صارفین کو مشکلات سے دو چار کر رہی ہے، جنگ کے باعث بھارتی برآمدات اور خلیجی ممالک سے آنے والی ترسیلاتِ زر شدید خطرے میں ہیں۔
نیو یارک ٹائمز نے مزید بتایا کہ ایک ماہ کے دوران بھارت کی سٹاک مارکیٹ اب تک تقریباً 10فیصد تک گر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند؟بڑا اعلان سامنے آگیا
دوسری جانب برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث بھارت میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے اور اس وقت پورے بھارت میں ریسٹورینٹس گیس نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔
