Tue. Feb 24th, 2026

بھارت میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ

news 1771869216 1521



news 1771869216 1521

(ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے قریب ایک نجی چارٹرڈ طیارہ حادثے کا شکار ہو کر  تباہ ہو گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 7 افراد سوار تھے جو حادثے کے وقت پرواز میں موجود تھے،طیارہ رانچی کے قریب ایک نواحی علاقے میں گرا جس کے فوراً بعد مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

پولیس اور ریسکیو حکام کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ طیارے میں موجود مسافروں کی جان بچائی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق طیارے نے پرواز بھری ہی تھی کہ کچھ دیر بعد اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا اور وہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران زمین پر آ گرا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے طیارے کو گرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد زوردار دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔ ابھی تک حادثے میں ہونے والے جانی نقصان کے حوالے سے کوئی حتمی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے تاہم زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینسز طلب کر لی گئی ہیں۔

سول ایوی ایشن حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات اور طیارے میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کا پتا لگایا جا سکے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *