(ویب ڈیسک)بھارت کے شہر پونے میں دریا پر بنا پُل گرگیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد شہری پانی میں بہہ گئے۔
بھارتی شہر پونے کے قریب کندمالا گاؤں میں انڈریانی دریا پر واقع ایک لوہے کا پل گر گیا۔ اس حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔
Pune: Bridge over Indrayani River COLLAPSES, around 25–30 tourists feared SWEPT AWAY.
This shows how the infrastructure is collapsing in India.
If the media had done their job over the last 11 years, a series of mishaps wouldn’t have happened.pic.twitter.com/9uXur0HgGb
— ????Indian Gems (@IndianGems_) June 15, 2025
رپورٹ کے مطابق کئی افراد دریا کی تیز لہروں میں بہہ گئے۔ ریسکیو آپریشنز جاری ہیں اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، پُل پر سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو حالیہ بارشوں کے باعث دریا کے تیز بہاؤ کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ بھاری بھیڑ اور پُل کی ساختی کمزوریوں کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔