Sat. Aug 2nd, 2025

بھارت میں ہمسایہ ملک کی معروف یوٹیوبراور اداکارہ کو حراست میں لے لیاگیا

news 1754058492 2949



news 1754058492 2949

(ویب ڈیسک)بنگلادیشی یوٹیوبر اور مس ایشیا گلوبل جیتنے والی اداکارہ شانتا پال کو بھارت میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی یوٹیوبر کو کلکتہ میں گرفتار  کیا گیا،رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ بنگلادیشی ائیرلائن کی نوکری چھوڑنے کے بعد فوڈ ولاگنگ کرتی تھیں، رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کو گھر کرائے پر لینے کیلئے جعلی بھارتی دستاویزات جمع کرانے پر 30 جولائی کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایاکہ اداکارہ نے بھارتی شناختی دستاویزات کیسے حاصل کیں تفتیش کی جا رہی ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ نے غیرقانونی طریقے سے بھارتی دستاویزات حاصل کی ہیں جن کی مختلف اداروں سے تصدیق کروائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہالی ووڈ  ہارر فلم’کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ کا ٹریلر ریلیز  کر دیا گیا





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *