Wed. Jul 30th, 2025

بے ہوش خاتون سے ایمبولینس میں اجتماعی زیادتی

news 1753784289 2217



news 1753784289 2217

(ویب ڈیسک)بھارت میں ہسپتال جاتے ہوئے بےہوش خاتون کو ایمبولینس میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے گاؤں بودھ گیا میں پولیس میں بھرتی کیلئے ٹیسٹ  کا انعقاد کیا گیا جہاں ٹیسٹ کیلئے دوڑ میں شریک ہونے والی 26 سالہ خاتون امید وار بےہوش ہوگئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کیا گیا، ہسپتال جاتے ہوئے خاتون امیدوار کو ڈرائیور اور ٹیکنیشن نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون کے اہل خانہ نے پولیس کو شکایت درج کروائی  ایمبولینس میں کوئی خاتون عملہ نہیں تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزموں کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرلیا  گیا ہےجبکہ خاتون کا بیان قلم بند کرنے کے بعد طبی معائنہ بھی کروایا گیا ہے۔

 
 
 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *