Tue. Mar 24th, 2026

ترک صدر کا کویتی امیر سے ٹیلی فونک رابطہ اسرائیل ایران تنازع پر گفتگو

news 1749998786 8926



news 1749998786 8926

(24 نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کویت کے امیر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے اسرائیل، ایران تنازع سمیت خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران ترک صدر ایردوان نے کہا کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں نے پورے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ایردوان نے نیتن یاہو حکومت کو دنیا کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کو بھی سبوتاژ کیا ہے۔

ترک صدر نے زور دیا کہ مذاکرات ہی تنازعات کا واحد پرامن حل ہیں اور تمام فریقین کو سفارتی کوششوں کو تقویت دینی چاہیے,انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کیلئے جاسوسی کے شبہ میں 2 اسرائیلی گرفتار





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *