Sat. Apr 4th, 2026

تہران کا کرگ پل تباہ، اسرائیل کو میزائلوں کے ٹکڑوں سے نقصان – Siasat Daily

P 4 a7 1


تہران ؍ تل ابیب ۔ 3 اپریل (ایجنسیز) اسرائیلی فوجی ریڈیو نے تل ابیب کے بڑے علاقے میں کئی مقامات پر میزائلوں کے گرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل کے ’’ چینل 13 ‘‘ نے تصدیق کی ہے کہ دفاعی نظام نے یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ نے لبنان سے میزائلوں کی نشاندہی کے بعد شمالی اسرائیل کے علاقے مسغاف عام میں سائرن بجنے کی اطلاع دی ہے۔ اسرائیلی چینل 12 نے بیت شیمش کے علاقے اور مقبوضہ بیت المقدس کے قرب و جوار میں میزائلوں کے ٹکڑے گرنے کی ابتدائی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔ایران کے خلاف جنگ کے 34 ویں دن جمعرات کو تہران بھر میں زور دار دھماکے ہوئے جس سے دارالحکومت کی عمارتیں لرز گئیں اور کرگ شہر میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ امریکی صدر صدر ٹرمپ نے “بی ون” پل کو تباہ کرنے کا اعلان کیا۔مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ فوری طور پر نشانہ بننے والے مقامات کی وضاحت نہیں ہو سکی تاہم تہران کے مرکز کے رہائشیوں نے دھماکے محسوس کیے۔”روزنامہ شرق” سمیت مقامی میڈیا نے شہر کے مغرب اور مشرق میں دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔نیوز ایجنسی “فارس” کے مطابق ایک فضائی حملے میں دارالحکومت تہران کو مغربی شہر کرگ سے ملانے والی ہائی وے کے ایک پل کو نشانہ بنایا گیا۔ ایجنسی نے مزید بتایا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق کئی افراد زخمی ہوئے ہیں اور کرگ کے دیگر علاقوں پر بھی بمباری کی گئی ہے۔ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ نشانہ بنایا گیا پل مشرق وسطیٰ کا سب سے اونچا پل ہے جس کا افتتاح رواں سال کے شروع میں ہوا تھا۔
اسی طرح ایران کے شمال مشرق میں واقع شہر مشہد کے ہوائی اڈے کے قریب دھوئیں کے بڑے بادل اٹھتے دیکھے گئے جو مشترکہ فضائی حملوں میں تیل کے ایک ٹینک کے دھماکے کے نتیجے میں پیدا ہوئے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے ایک نئے میزائل حملے کا جواب دے رہی ہے جو چھ گھنٹوں کے دوران چوتھا حملہ ہے۔ اسی دوران ایرانی فوج نے امریکہ اور اسرائیل پر تباہ کن حملوں کی دھمکی دی ہے۔یہ ایرانی ردعمل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آنے والے ہفتوں میں اسلامی جمہوریہ پر شدید حملوں اور اسے پتھر کے دور میں واپس بھیجنے کی دھمکیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔
ایرانی مسلح افواج کی متحدہ کمانڈ کے ایک ترجمان نے امریکہ اور اسرائیل کو مزید تباہ کن، وسیع اور مہلک اقدامات سے خبردار کیا۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *